پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں تاریخی 2 ملین مارچ کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں تاریخی 2 ملین مارچ کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے تاریخی 2 ملین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس ہوا ، چیئرمین عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی ۔جس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے تاریخی 2 ملین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملک بھر سے 20 لاکھ افراد پرمشتمل مارچ اسلام آباد لایا جائے گا۔ مارچ کی تیاریوں میں تیزی، کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس 9 مئی کو منعقد ہوں گے ۔پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں تیزی لانے کی حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ملک بھر سے تمام تنظیموں کے اجلاس بھی طلب کرلیے گئے ہیں ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے ملک بھر میں کارکنان کو انتخابات کی بھرپور تیاری کے آغاز کی بھی ہدایت کردی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔