120 سالہ خاتون نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

120 سالہ خاتون نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی
ویب ڈیسک: کورونا وائرس نے پوری دنیا کے ناک میں دم کر کے رکھ دیا۔ عالمی وبا کے باعث دنیا جیسے رک کے رہ گئی۔ پھر ویکسین کا سلسلہ شروع ہوا اور مختلف کاروبار کھلنے لگے۔ ویکسین کے حوالے سے بے شمار افواہیں بھی سامنے آئیں مگر اس کے بارے میں کچھ دلچسپ واقعات بھی دیکھنے کو ملے۔ ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور سے میں پیش آیا جہاں 120 سالہ خاتون نے ویکسین لگواتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔ خاتون کا نام ڈھولی دیوی ہے اور ان کو ویکسین کی دوسری خوراک ان کے گھر پر لگائی گئی جس کی ویڈیو بھارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شیئر کی۔ ڈھولی دیوی کا ماننا ہے کہ عمر صرف ہندسوں کا کھیل ہے۔ جس دن ڈھولی دیوی کی ویکسی نیشن کی گئی اس دن بھارت میں ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔ بھارتی وزارت صحت اور خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جمعہ تک 62 کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔