’حکمران بند کمروں میں فیصلے نہ کریں‘

’حکمران بند کمروں میں فیصلے نہ کریں‘
لاہور ( پبلک نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ افغانستان سے نکلنے والے غیر ملکیوں کو ملک کے بڑے شہروں میں کیوں بسایا جا رہا ہے۔ قوم پوچھ رہی ہے یہ فیصلہ کہاں ہوا اور اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔ نیٹو افواج سے وابستہ افراد کو ملک میں رہائش دینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خطے کے دوسرے ممالک ایسا نہیں کر رہے تو پاکستان کیوں کر رہا ہے۔ قوم نے ماضی میں بلیک واٹر جیسے کرائسز کا سامنا کیا ہے۔ سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ نیٹو فورسز کے لوگوں کو ملک میں بسانے سے سیکیورٹی خطرات ہو سکتے ہیں۔ حکمران بند کمروں میں فیصلے نہ کریں۔ پی ٹی آئی ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو گئی۔ جماعت اسلامی کے امیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم بتائیں مدینہ کی ریاست کے وعدے کا کیا کیا؟ تینوں بڑی جماعتیں ڈلیور نہیں کر سکیں۔ قوم جماعت اسلامی پر اعتماد کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔