اسلام آباد: پی پی رہنما نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کی تاریخ کا اعلان کرے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن اور صدر مملکت کے درمیان خط و کتابت نہیں صرف آئین کے ساتھ کھڑی ہے، آئین 90روز کے اندر انتخابات کہتا ہے اس کا مطلب 90روز کے اندر انتخابات کرانے ہیں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے آئین کی بحالی کے لئے بے مثال جدوجہد کی ہے۔ نئی حلقہ بندی 90روز کے اندر انتخابات میں رکاوٹ نہیں۔ آئین سے انحراف سے ملکی ساکھ خراب ہوگی۔ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات ہو سکتے ہیں تو عام انتخابات کیوں نہیں ہو سکتے؟، الیکشن کمیشن 90روز کے اندر انتخابات کرانے کی تاریخ کا اعلان کرے۔