QisstPay کو سروسز بڑھانے کیلئے لائسنس جاری

QisstPay کو سروسز بڑھانے کیلئے لائسنس جاری
لاہور: (ویب ڈیسک)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچیج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہلی بار QisstPay کو بائی نائو، پے لیٹر (BNPL) لائسنس دیا گیا ہے۔ اس لائسنس کے اجراء سے QisstPay کو اپنی دیگر سروسز ہاؤس فنانسنگ، کار فنانسنگ اور مائیکرو لینڈنگ تک خدمات کو بڑھانے کی مدد ملے گی۔ نان بینکنگ فنانس کمپنی (NBFC) کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا لائسنس ہے۔ جس سے QisstPay کے ذریعے پاکستان میں لایا گیا Buy Now, Pay Later پلیٹ فارم صارفین کو ایک ریگولیٹڈ ماحول میں مساوی اور بلاسود اقساط کے ذریعے آن لائن ادائیگی کا ایک لچکدار طریقہ فراہم کر سکے گا۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کے دوران آن لائن صارفین کے اخراجات میں کافی تیزی آئی ہے۔ مارکیٹس کی طرف سے BNPL کو اپنانے میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے کیونکہ تاجر صارفین کے لئے خریداری کے تجربے کو آسان اور شفاف بنانے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ QisstPay کے قانونی مشیر اور اسکوائیر لیگل کے مینجنگ پارٹنر بیرسٹر صفی اللہ غوری کا کہنا ہے کہ " بی این پی ایل لائسنس FinTech کمپنیوں کے لیے ایک پیش رفت ہے۔ ادارے کی طرف سے فراہم کردہ اضافی تصدیق تاجروں اور صارفین کو BNPL کا تجربہ پیش کرنے کے قابل بناتی ہے جنہیں آن لائن ریٹیل مارکیٹ پلیس کے ساتھ تعاون کرنے میں سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ یہ لائسنس QisstPay کو قرض دینے کے دیگر عمودی حصوں جیسے ہاؤس فنانسنگ، کار فنانسنگ، مائیکرو لینڈنگ تک خدمات کو بڑھانے کی اجازت دے گا۔ صارفین کے لیے، یہ انہیں اس بات کا انتخاب کرنے کے قابل بناتا ہے کہ وہ کس طرح اور کب کسی ایسے برانڈ سے آئٹمز کی ادائیگی کرتے ہیں جن پر وہ اعتماد کرتے ہیں جبکہ بغیر سود سے پاک BNPL پیشکشوں تک رسائی کے اختیارات کے ذریعے چیک آؤٹ سے پہلے اور بعد کے ایک ہموار تجربے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ QisstPay کے شریک بانی جارڈن اولیوس نے کہا کہ لوگ اس بات پر کنٹرول اور لچک چاہتے ہیں کہ وہ کس طرح ادائیگی کرتے ہیں اور وہ کہاں خریداری کرتے ہیں۔ ہم صارفین اور تاجروں کو ڈیجیٹل طریقے سے ذہنی سکون دیتے ہیں کہ وہ کس طرح اپنا پیسہ محفوظ ہاتھوں میں خرچ کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ موبائل فون ایپلی کیشنQisstPay نے حال ہی میں صارفین اور تاجروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پاکستان میں ای کامرس اور فینٹک کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ اس کی جانب سے جولائی 2021ء میں ”Buy Now Pay Later “ کے نام سے ایک منفرد سہولت متعارف کرائی گئی تھی۔ QisstPay کی BNPL سہولت کا مقصد پاکستان میں کاروباری شراکت داروں، تاجروں اور آن لائن خریداروں حل فراہم کرنا ہے کہ وہ کس طرح بلا سود ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔ QisstPay کا نام دو الفاظ پر مبنی ہے۔ لفظ قسط کا انگلش میں مطلب installment اور Pay کا مطلب ادائیگی ہے۔ QisstPay کے پلیٹ فارم سے پاکستانی صارفین 1500 روپے سے لے کر 35 ہزار روپے کے درمیانی قیمت والی چیزیں مصنوعات خرید سکتے ہیں۔ ان مصنوعات میں الیکٹرانکس، فیشن کا سامان، جوتے اور کپڑے تک شامل ہیں۔ BNPL کے پلیٹ فارم کی خاص بات یہ ہے کہ چیزوں کی خریداری پر کوئی اضافی چارجز لاگو نہیں ہوتے اور یہ کہ یہ سود سے مکمل طور پر پاک ہیں۔ QisstPay کے ذریعے لوگوں کو یہ بڑی سہولت دی گئی ہے کہ وہ اپنی من پسند چیزیں چارہ ماہ کی اقساط اور ایک چوتھائی قیمت پر ادائیگی کرکے خرید سکتے ہیں۔ اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے تاجروں کا کاروبار 60 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ QisstPay کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جورڈن اولیواس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ BNPL کا اقدام پاکستان میں ای کامرس اور فنٹیک کا ماحول یکسر بدل کر رکھ دے گا۔ انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ پاکستان میں ادائیگی کے اس منفرد اور نئے طریقہ کو متعارف کرانے میں چیلنجز درپیش ہیں۔ تاہم اگر اس پر مکمل طور پر عملدرآمد ہوجاتا ہے تو یہ آںے والے وقتوں میں کریڈٹ کارڈ کی جگہ لینے کی مکمل صلاحٰت رکھتا ہے۔ جولائی 2021ء میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ BNPL مواقع فراہم کرے گا کہ صارفین اپنے پاس موجود رقم سے بھی زیادہ چیزیں خرید سکیں۔ وہ QisstPay کی وجہ سے اکٹھی خریدی ہوئی تمام چیزوں کی مکمل ادائیگی کرنے کے پابند نہیں ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں کیلئے یہ سہولت بلا سود فراہم کی جا رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس سے ہر صارف اضافی چارجز کے بغیر خریداری کر سکے گا۔ اس سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے؟

Watch Live Public News