دوسری جانب لاہور میں یو ایم ٹی یونیورسٹی دورے کے دوران طالب علم کے سوال پر بھی حارث نے کہا کہ وہ اب ٹھیک ہوگئے ہیں ۔ مزید برآں نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کی پلیئنگ الیون میں بھی حارث رؤف کی شمولیت کی خبریں زیر گردش ہیں ۔ خیال رہے کہ حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں گیند پر گرنے کے باعث انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کردیا گیا تھا ۔Alhamdullilah feelings good see you soon???? pic.twitter.com/w1Od40Maut
— Haris Rauf (@HarisRauf14) December 27, 2022
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے انجری سے صحتیاب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹر حارث رؤف نے اپنی دو ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی انجری سے متعلق صحتیاب ہونے کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ، جس میں لکھا تھا کہ’ الحمد اللہ اب بہتر محسوس کررہا ہوں آپ مجھے جلد دیکھیں گے، ویڈیو میں حارث کو بولنگ اور بیٹنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔