لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی ایک اور ہم شکل نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔شائقین نے مطابق یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ یہ ایشوریا رائے بچن کی تصاویر نہیں ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایک بیوٹی بلاگر آمنہ عمران کو سوشل میڈیا صارفین سے بھارتی سپر سٹار ایشوریا رائے بچن کی ہم شکل قرار دیدیا ہے اور ان مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تفریق کرنا ممکن نہیں کہ ان میں سے ایشوریا رائے بچن کی تصویر کون سی ہے۔جبکہ ان تبصروں کے مطابق آمنہ عمران بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں ایشوریا رائے بچن کی تصاویر کی نقل کرتی ہوئی اور ان کے گانے پر لپ سنک کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔آمنہ عمران کا کہنا ہے کہ انہیں ایشوریا رائے بچن جیسا نظر آنے کیلئے بالکل بھی محنت نہیں کرنا پڑتی۔ بہت سے مداحوں نے اپنے تبصروں میں یہ بھی کہا کہ خاص طور پر آمنہ کی آنکھیں ایشوریا جیسی ہے وہیں پر جہاں بہت سے لوگوں نے ان کو ایشوریا کی ہم شکل قرار دیا کچھ مداحین ا یسے بھی تھے جنہوں نے کہا کہ ان کی شکل ملتی ضرور ہے لیکن وہ ہمشکل ہرگز نہیں ہیں لیکن آمنہ ان تمام تبصروں سے بے نیاز سوشل میڈیا پر اپنی ا س مقبولیت سے محظوظ ہو رہی ہیں۔