اسلام آبادہائیکورٹ:عمران خان کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک منظور

اسلام آبادہائیکورٹ:عمران خان کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک منظور کرلی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامرفاروق نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عبوری ضمانت منظور کرنے پر عمران خان نے کھڑے ہوکر عدالت کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ اسلام آبادکےایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔جج ظفر اقبال نے کہا تھا کہ عمران خان کو بار بار موقع دیا گیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔