(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے رانا آفتاب احمد خان کے لئے خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا ۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مثبت جمہوری تاریخ قائم کر دی ، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلی مریم نواز شریف خود چل کر اپوزیشن راہنما رانا آفتاب احمد خان کی نشست پر گئیں۔ مریم نواز شریف نے رانا آفتاب احمد خان کے لئے خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا ۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اپوزیشن رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہوسکی، اس دن بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے، یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلی ہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مثبت جمہوری تاریخ قائم کر دی
— PMLN (@pmln_org) February 28, 2024
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلی مریم نواز شریف خود چل کر اپوزیشن راہنما رانا آفتاب احمد خان کی نشست پر گئیں
مریم نواز شریف نے رانا آفتاب احمد خان کے لئے خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا
انتخاب کے دن آپ سے میری… pic.twitter.com/LjVKKZD9vq
رانا آفتاب احمد خان نے آمد پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دن کوئی جگہ بتا دی جاتی تو ہم آ جاتے۔اس پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ میں نے اس دن لوگوں کو آپ کے پیچھے بھیجا، میں نے پوری کوشش کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں۔