پبلک نیوز: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرلاہور، گوجرانوالہ، حافظہ آباد اور گجرات کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن، زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ لاہور کے16، گوجرانوالہ، گجرات 1،1 اور حافظ آباد کے مزید 3 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، لاہور میں بی بلاک جوہر ٹاؤن مکان نمبر 165 سے 183تک، ٹاؤن شپ سیکٹر اے میں مکان نمبر 182 سے 201 تک، گلی نمبر 329 بی ایڈن، سٹی، امجد خورشید روڈ گلی نمبر 21/2A گلی نمبر 4 مکان نمبر132عسکری 10، گلی نمبر 55 مکان نمبر 72 ای بلاک میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے فیز 1گلی نمبر 35 سے مکان نمبر133 زیڈ بلاک فیز3گلی فاطمہ میموریل ہسپتال 90 بی، جی او آرتھری شادمان گلی سیکٹوبی ہائٹس، سیکٹر بی مارکیٹ، عسکری 11، رضا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں مکان نمبر 600 سے 850 تک کے علاقوں کو بھی بند کر دیا گیا۔
کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں مکان نمبر 600 سے 650 تک، رچنا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں مکان نمبر 100 سے 200تک، مین گلی فیض روڈ نیو مسلم ٹاؤن اور گلی نمبر 37مجاہد آباد میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، گوجرانوالہ میں گلی نمبر 49 نزد پوسٹ آفس وحدت کالونی کو بھی بند کر دیا گیا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ حافظہ آباد میں گاؤں کسوکی، کھربین، گاؤں میراخ کلاں اور بھانورا سرائے عالمگیرگجرات کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر(نجی اور سرکاری) بند رہیں گے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہوگی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی، تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔
کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ملک شاپس ،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی، گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7 بجے کھل سکیں گی، سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ متاثر ہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتا ہے، احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے، یاد رکھیے پہلے سے زیادہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری دوبارہ پھیلاؤ سے بجا جا سکتا ہے۔