منی لانڈرنگ کیس، حریم شاہ کے بینک اکائونٹس منجمد

منی لانڈرنگ کیس، حریم شاہ کے بینک اکائونٹس منجمد
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں تمام کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کے بینک اکائونٹس منجمد کر دیئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے بینکوں کو خط لکھ دیا ہے۔ حریم شاہ کے لاہور اور کراچی میں بینک اکاؤنٹس ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل حریم شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ڈھیروں غیر ملکی کرنسی کیساتھ نظر آ رہی ہیں۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں تو اتنی بڑی رقم لے کر آرام سے لندن پہنچ گئی، مجھے کسی نے نہیں نہیں۔ پاکستانی پیسے کی کوئی اہمیت نہیں چاہے لاکھوں میں بھی ہو۔ ایف آئی اے نے یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی تھیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے۔ ایف آئی اے نے برطانیہ کی نیشنل کرایم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخؤاست کی جائے گی۔ ویڈیو میں خاتون بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کررہی ہیں۔ https://twitter.com/Haqeeqat_TV/status/1481223968157745153?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1481223968157745153%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F58459%2F ایف آئی اے کے مطابق خاتون کے ویزے ،امیگریشن ،اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں ہیں۔ خاتون کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ حریم شاہ نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر کیلئے سفر کیا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض کے مطابق حریم شاہ کی منی لانڈرنگ کے جرم کے اعتراف اور پھر اسے ’مذاق ویڈیو‘ قرار دینے کا سائبر کرائم ونگ نے نوٹس لے لیا ہے۔ عمران ریاض نے کہا تھا کہ ویڈیوز سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی تضحیک، خلل ڈالنے اور بدنام کرنے کا عمل ہیں، ان کا یہ عمل منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کے مؤقف کی وضاحت کے لیے انہیں باضابطہ نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News