خونخوار جانور مگرمچھ کے حملے کی ویڈیو وائرل

خونخوار جانور مگرمچھ کے حملے کی ویڈیو وائرل
کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) مگرمچھ پانی میں ایک بہت ہی خوفناک شکاری ہے۔ اگر کوئی جانور یا انسان اس کے طاقتور جبڑے میں پھنس جائے تو اس کا زندہ نکلنا بہت مشکل ہے۔ مگرمچھ کے ایسے ہی ایک حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ مگرمچھ اپنے تیز دانتوں سے لمحہ بھر میں کسی کے جسم کی کھال اتار دیتا ہے۔ اس لیے مگرمچھ کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو مگرمچھ سے متعلق ایک ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں، جسے دیکھ کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ اس ویڈیو میں ایک شخص تالاب میں مگرمچھ کو کھانا کھلانے گیا تھا۔ اس دوران جو ہوا اسے دیکھ کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ 25 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ کے دل کی دھڑکن بڑھ سکتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان تالاب کے کنارے جھاڑیوں کے پاس کھڑا ہے۔ اس نے مگرمچھ کو کھلانے کے لیے گوشت کا ایک ٹکڑا ہاتھ میں لے رکھا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اپنے ہاتھ میں موجود گوشت کا ٹکڑا مگرمچھ کو کھلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ مگرمچھ خوراک کو پکڑنے کے لئے اپنا بڑا جبڑا کھولتا ہے اور اس شخص کے بہت قریب پہنچ جاتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک مگرمچھ اس شخص پر حملہ کر دیتا ہے۔ مگر وہ شخص خوش قسمتی سے کسی طرح بچ نکلتا ہے۔ اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر Discoversharks نامی اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News