پولیس نے میری رہائشگاہ کا محاصرہ کرلیا، جاوید ہاشمی

پولیس نے میری رہائشگاہ کا محاصرہ کرلیا، جاوید ہاشمی

ملتان :   پولیس نے ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ پولیس نے میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی  نے   امیدواروں کو آج انتخابی ریلیاں  نکالنے کی ہدایت کر رکھی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کی تیاریاں بھی مکمل ہیں ۔

اس سے قبل   پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما حماد اظہر کے والد کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا  تھا۔اس حوالے سے حماد اظہر نے سوشل کی ویب سائٹ  ایکس پر  کہا ھتا کہ  بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔

واضح ر ہے کہ  سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی این اے 149 پر   پی ٹی آئی کے امیدوار عامر ڈوگر کی حمایت  کی ہے اور الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔ان کے  بھتیجے اور داماد بھی صوبائی نشست پر پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

Watch Live Public News