نور مقدم کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج نے راز کھول دئیے

نور مقدم کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج نے راز کھول دئیے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) نور مقدم کیس میں پولیس کو بہت اہم کامیابی ملی ہے جب واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نور مقدم پہلی منزل سے نیچے گر رہی ہے، گرنے کے بعد زخمی نور مقدم مرکزی دروازے کی طرف بھاگی لیکن ملزم ظاہر جعفر اسے گھسیٹتا ہوا دوبارہ اندر لے گیا،معزز عدالت نے ظاہر جعفر کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری بھی دیدی ہے  تفصیلات کے مطابق نور مقدم کیس میں ملزم ظاہر جعفر کیخلاف پولیس کو ایک بہت بڑا ثبوت سی سی ٹی وی فوٹیج کی صورت میں ملا ہے، اس فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نور مقدم اور ظاہر جعفر کے درمیان تلخی ہوئی ہے اور نور اپنی جان بچانے کیلئے پہلی منزل سے گود گئی تاکہ وہ گھر سے فرار ہو سکے مگر ظاہر جعفر سیڑھیوں سے دوڑتا ہوا آیا اور اس نے نور مقدم کو زبردستی دھکیلا اور واپس گھر کے اندر لے گیا ۔ ظاہر جعفر نے نور مقدم کے منہ پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کی اور اندر لے جا کر گھر کا دروازہ بند کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ظاہر جعفر نے نور مقدم کو یرغمال بنا رکھا تھا اس نے اپنے گھر سے تین لاکھ روپے منگوائے اور یہ رقم بھی پولیس نے برآمد کر لی ہے، نور مقدم کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور دو ملزمان کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ بھی گزشتہ روز دیا گیا جنہیں 10 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News