پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس بحران کا خدشہ بڑھ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس بحران کا خدشہ بڑھ گیا
کراچی ( پبلک نیوز) ملک میں گیس بحران سنگین صورتحال اختیار کرنے لگا ہے۔ گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے باعث خیبر پختونخوا اور پنجاب میں گیس بحران کا خدشہ۔زرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی ناقص کارکردگی کے باعث گیس فیلڈز کی سالانہ مرمت کا بروقت نہ ہو سکا۔ سندھ کے بعد خیبر پختونخوا اور پنجاب کی صنعتوں کو بھی 10 روز کیلئے گیس کی فراہمی بند ہونے کا امکان ہے۔ آج رات سے ایل این جی ٹرمینل سے گیس کی سپلائی بند ہونا شروع ہوجائے گی اس دوران 600 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی بند ہونے کا امکان ہے۔ حکومت ضروریات کے مطابق ایل این جی پوری مقدار میں درآمد کرنے میں ناکام رہی۔ ایل این جی کے صرف 3 کارگو درآمد کیے گئے۔ سندھ میں گیس فیلڈ کی مرمت بھی بحران کا سبب بن رہی ہے۔ گیس کی قلت سے بجلی بحران بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ پن بجلی زیادہ پیدا نہ کی کئی تو رواں ہفتے بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔