ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کارکنوں کو رہائی کا پروانہ مل جانے کے بعد بھی رہائی نہ مل سکی۔ پولیس نے ایک اور مقدمے میں حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 کارکنوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست کارکنان میں اسد اللہ،ابرار،رضوان اللہ ،احمد علی،سجاد حیدر، آصف علی، رضوان عظمت اور سہیل طاہر شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے ان 8 کارکنوں کو ضمانت ملنے پر جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی سی راولپنڈی کی ہدایت پر حراست میں لیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کی تھی۔