اب 2 ہزار کلومیٹر تک چلائی گئی نئی گاڑیاں درآمد کی جاسکیں گی ، ایس آر او جاری

reconditioned cars
کیپشن: reconditioned cars
سورس: google

 ویب ڈیسک: وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی،  2ہزارکلومیٹر تک  چلائی  گئی نئی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت  ہوگی۔
وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ ایس آر او میں کہا گیا ہے کہ 2ہزارکلومیٹر تک چلائی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت  ہوگی ۔ نوٹیفیکیشن  کے مطابق استعمال شدہ گاڑی کو نئی گاڑی تصور کیا جائے گا، جبکہ غیر رجسٹرڈ   گاڑیاں بھی درآمد کی جا سکیں گی۔ 
حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر (آئی پی او) 2022 میں ترمیم کرتے ہوئے ملک میں نئی درآمد شدہ گاڑیوں کی پالیسی تبدیل کردی ہے۔اب 2 ہزار کلو میٹر تک چلائی گئی گاڑی نئی درآمدی گاڑی شمار ہوگی، اس سے قبل یہ حد پانچ سو کلو میٹر تھی۔

 کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو 14 فروری 2024 کو آگاہ کیا گیا تھا کہ متعدد درآمد کنندگان نے وزارت تجارت سے وقتا فوقتا رابطہ کرتے ہوئے ’نئی گاڑی‘ کے اضافی مائلیج کو ایک بار معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔کیونکہ کسٹم پر 500 سو کلومیٹر سے زائد چلی ہوئی درآمدی گاڑی کی کنسائنمنٹ روک دی جاتی ہے۔

امپورٹ پالیسی آرڈر (آئی پی او) 2022 کے پیرا 2 (ایچ) کے مطابق ، ”نئی گاڑی“ سے مراد وہ گاڑی ہے جو درآمد کی تاریخ سے پہلے 12 ماہ کے دوران تیار کی گئی تھی اور درآمد سے پہلے 500 کلومیٹر سے زیادہ نہ تو رجسٹرڈ تھی اور نہ ہی استعمال کی گئی تھی۔

11 اکتوبر، 2022 کو نوٹیفکیشن نمبر 1 (13)/2018- اے سی (ٹی پی) کے تحت تشکیل دی گئی درآمد / برآمد سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے لیے تشکیل دی گئی کابینہ کمیٹی نے وقتا فوقتا ہونے والے اپنے اجلاسوں میں ”اضافی فائدہ اٹھانے کے ایک بار کے خاتمے“ کے ایسے معاملات پر غور کیا اور آئی پی او 2022 کے پیراگراف 20 میں دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پیراگراف -2 (ایچ) میں نرمی کرتے ہوئے ان گاڑیوں کو ایک بارریلیزکی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔درآمد کنندگان کی طرف سے IPO 2022 کے پیراگراف 2(b) کی خلاف ورزی ان گاڑیوں کے کارخانے کے احاطے/گوداموں سے بندرگاہوں تک 500 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک سڑک پر سفر کرنے کی وجہ سے تھی۔