محسن نقوی کی  وزیر اعلی کے پی سے ملاقات، دہشتگردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے ناسور  کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  پشاور میں وزیر اعلی ہاؤس پہنچے، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبر مقدم کیا۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات  کی۔ صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا  نے دہشتگردی کے ناسور  کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےخود کش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔چینی حکومت ،عوام اور مرنے والے  چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے  عزم کا اظہار کیا گیا۔

محسن نقوی  نے کہا کہ  چینی شہریوں پر حملے کے عناصر  قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے موثر کوآرڈینیشن کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ  نے کہا کہ  ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔  پوری طاقت سے ملک دشمنوں کو جواب دیں گے۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے۔خیبرپختونخوا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

وزیر  اعلیٰ کے پی  علی امین گنڈا پور نے کہا کہ  امن و امان موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے،  اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ   صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے۔

Watch Live Public News