معروف یویٹوب بلاگر انتقال کرگئیں

معروف یویٹوب بلاگر انتقال کرگئیں
کیپشن: Natasha Diddee
سورس: web desk

ویب ڈیسک: معدے کے بغیر زندگی گزارنے والی بھارتی فوڈ بلاگر نتاشا ڈِڈی 50 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ فوڈ بلاگر نتاشا ڈِڈی کے انتقال کی خبر ان کے شوہر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ بلاگر نتاشا ڈِڈی کے شوہر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اپنی اہلیہ نتاشا ڈِڈی کے انتقال کا اعلان کرنے پر مجبور ہوں۔فوڈ بلاگر نتاشا ڈِڈی نے 12 سال تک معدے کے بغیر زندگی گزاری تھی، انہوں نے اپنے کوکنگ چینل گٹلیس فوڈی کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو کھانا پکانے پر ٹپس دیں۔

نتاشا ڈِڈی کے مداحوں اور چاہنے والوں نے ان کے انتقال پر ان کی ہمت و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور فوڈ بلاگر کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

Watch Live Public News