پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز، ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز، ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان کر دیا
سورس: publicnews

(لاہور)محمد شکیل خان : پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز کی ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان کر دیا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہو گی، ٹکٹوں کی پری بکنگ pcb.tcs.com.pk پر شام 5 بجے آن لائن شروع ہوگی۔ 

سیریزکے پہلے تین میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 25 اور 27 اپریل  کو آخری دو کھیلے جائیں گے، راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کی ٹکٹیں کم از کم پانچ سو روپے اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے سات ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔ 

اس کے علاوہ ہاسپٹیلیٹی  نشستیں زیادہ سے زیادہ پندرہ ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔  پہلے ٹی ٹوئنٹی کی ہاسپیٹیلیٹی نشستیں بارہ ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں جنرل سیٹ کے لیے تین سو روپے سے شروع ہونگی اور چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ کی فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 اور پرمیئم کی ٹکٹ 800 میں دستیاب ہو گی۔ پانچویں ٹی ٹوینٹی کے فرسٹ کلاس 600، پریمیئم 900، اور وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1300 میں دستیاب ہو گی۔ 

لاہور میں چوتھے ٹی ٹوینٹی کے وی وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار جبکہ پانچویں میچ کی قیمت 5 ہزار ہو گی۔ 

 چوتھے ٹی ٹوئینٹی کے فار اینڈ باکسز کی قیمت 6 لاکھ جبکہ پانچویں ٹی ٹوئینٹی کے باکسز کی قیمت 7 لاکھ روپے ہو گی۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔