اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 4 ملین ڈالر کا اضافہ

05:29 PM, 28 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق   اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر  میں 4 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

ترجمان مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ   اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی ذخائر 8,021.9 ملین امرکی ڈالر ہوگئے،  کمرشل بینکوں کے غیر ملکی ذخائر 5,405.7 ملین ڈالر ریکارڈ ہوئے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک  کے مطابق  پاکستان کے غیر ملکی ذخائرمجموعی طور پر13,427.6 ملین ڈالر ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں