ویب ڈیسک:عصر حاضر میں موبائل فون کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے اور یہ زندگی کا ایک ناگزیر حصہ بن چکاہے مگر یہ اپنے ساتھ کئی حادثات کا خطرہ بھی لایا ہے خصوصا جب اسے چارج کیا جا رہاہو تو آگ لگنے کا خطرہ موجود رہتا ہے جس سے جانی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غلط چارج یا ٹھیک طرح سے چارج نہ کرنا ایک خطرناک حادثہ کا موجب بن سکتا ہے ، موبائل کو چارج کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے جس سے آپ اور آپ کی فیملی کے افراد محفوظ رہیں، سب سے پہلے چارجنگ ڈیوائسس کو تنگ یا ایسی جگہوں پر چارج کرنے سے گریز کریں ،جہاں آس پاس آتشگیر مواد موجود ہو ۔کسی ہوادار جگہ کا انتخاب کریں جہاں چارجنگ کے دوران گرمی کا اخراج ممکن ہو ۔
گھر کے افراد کو یہ عادت ڈالیں کہ جب الیکٹرک ڈیوائسس کو استعمال نہ کیا جائے تو انہیں پلگ سے ہٹا دیا جائے۔خصوصا رات کے وقت یا گھر سے جاتے ہوئے ۔یہ زیادہ گرم ہونے اور الیکٹرک آگ کے خطرے سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے ۔
اپنے خاندان کے افراد خصوصا بچوں کو سیکھائیں کہ ایک دفعہ اپنے ڈیوائس کے چارج کرنے کے بعد انہیں پلگ سے ہٹا دیں،ہمیشہ ایسےچارجر استعمال کریں جو کہ مانی ہوئی کمپنیوں سے سرٹیفائیڈ ہو ،سرٹیفائیڈ چارجر ایک سیفٹی اسٹینڈرڈ رکھتے ہیں ۔
بچوں کو اور دیگر فیملی کے ارکان کو چارج سیفٹی کی اہمیت سے آگاہ کرتےرہیں ۔انہیں غلط طریقے سے چارجنگ اور کسی حادثے سے محفوظ رہنے کی اہمیت بتائیں ۔
جب بھی چارجر کو تبدیل کریں تو استعمال شدہ ان چارجر کو ضائع کردیں ،بجائے ڈسٹ بن میں پھینکنے کے ،جہاں وہ ماحول کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔