والدین سے لڑائی، نوجوان ’غار‘ میں رہنے لگا

والدین سے لڑائی، نوجوان ’غار‘ میں رہنے لگا

ویب ڈیسک: والدین سے جگھڑا ہو جائے تو عموماً اولاد بیٹا ہو یا بیٹی ناراض ہو جاتے ہیں، غصہ میں کھانا نہیں کھاتے اگر زیادہ ہو تو ناراض ہو کر کچھ دیر یا زیادہ سے زیادہ ہوا تو کچھ دن کے لیے کسی قریبی، عزیز یا دوست کے پاس چلے جاتے ہیں۔

لیکن دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو امی ابو کی لڑائی کو بنیاد بنا کر بہت بڑے بڑے قدم بھی اٹھا لیتے ہیں۔ ایسا ہی سپین سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے قدم اٹھایا۔ والدین سے بحث ہوئی، پھر جھگڑا ہوا اور وہ ناراض ہو گیا۔ ناراض ہونے کے بعد وہ کہیں گیا تو نہیں لیکن اس نے گھر ہی میں غار کھود ڈالا۔

اپنے گھر کے پچھلے حصہ میں جا کر اس نے کھدائی کرتے ہوئے ایک ایسا غار بنا لیا جس میں وہ رہ بھی سکتا ہے۔ سپین سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے 6 سال پہلے اپنے امی ابو سے جگھڑا کے بعد غار کھودنا شروع کیا اور بالآخر اس میں کامیابی حاصل کر لی۔

چھ سال پہلے اینڈریس ٹرک سوٹ کے ساتھ گاؤں جانا چاہتا تھا جس کے لیے والدین نے اجازت نہ دی۔ جس کے بعد 20 سالہ نوجوان نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ تو نہ کیا مگر گھر کے اندر ایک غار کھودنے کا منصوبہ بنا لیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔