بریکنگ نیوز: ڈیلی میل نے عمران خان سےمتعلق بڑی خبر دیدی

بریکنگ نیوز: ڈیلی میل نے عمران خان سےمتعلق بڑی خبر دیدی
کیپشن: بریکنگ نیوز: ڈیلی میل نے عمران خان سےمتعلق بڑی خبر دیدی

ویب ڈیسک: ڈیلی میل نے بڑی خبر لگا دی، عمران خان نے چانسلر کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا کیا، انٹرنیشنل میڈیا میں سرپٹ احتجاج شروع ہو گیا۔

 ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھیے ہو تا ہے کیا

ڈیلی میل کے مطابق عمران خان کے الیکشن لڑنے کے فیصلے کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں سخت اشتعال اور مظاہرے  جاری ہیں، ڈیلی میل نے اپنی سرخی میں عمران خان کو Disgraced وزیراعظم کا خطاب دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیاعمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلرکاالیکشن لڑسکیں گے؟پٹیشن دائر

آکسفورڈ یونیورسٹی کو عمران خان کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کیخلاف غم و غصّے سے بھری ای میلز اور احتجاجی پٹیشن موصول ہونا شروع ہو گئیں،ان ای میلز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار دیا گیا ہے۔  

پٹیشن میں موقف کے مطابق کرپشن کیسز میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی جیسے بڑے تعلیمی ادارے کے چانسلر کا الیکشن لڑنا قابل قبول نہیں،طالبان اور اسامہ بن لادن کی پرجوش حمایت پر مبنی عمران خان کا  شدت پسند موقف چانسلر کا امیدوار بننے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گیا۔

ڈیلی میل کے مطابق  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کئی مواقعوں پر طالبان کی حمایت اور ان  کے شدت پسند ایجنڈے کا پرچار کیاہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف یونیورسٹی کو موصول پٹیشن میں اس طرح کے مزید ذاتی اور پبلک مفادات سے متصادم باتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نجی زندگی پر بھی کئی داغ موجود ہیں۔

خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام اُنہی خواتین کے لباس کو ٹھہرانا بھی عوام نقطہ احتجاج بن گیا،خواتین کا مختصر لباس ان کی آبرو ریزی کے واقعات کی بڑی وجہ ہے، ایسے لباس کے اثرات صرف روبوٹس پر نہیں ہوتے، لوگوں نے عمران خان کا پرانا موقف آکسفورڈ یونیورسٹی کو یاد کرا دیا۔

تحریک انصاف کے سپورٹرز پر عمران خان کے مخالفین کو ہراساں کرنے کا بھی الزام ہے۔

مخالفین نے شکایت کی ہے کہ عمران خان کے حامی اس پر تنقید کو روکنے  کیلئے سوشل میڈیا ٹرولنگ سے  کام لے رہے ہیں۔

برطانوی اخبار  کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی انسانیت کے احترام،اخلاقی اقدار اور لیڈر شپ کے اعلیٰ معیار کے حوالے سے قابل قدر تاریخ ہے، عمران خان کا چانسلر کا الیکشن لڑنا اسے داغدار کر دے گا، عمران خان دہشت گردوں کا حامی ہے قومی اسمبلی سے خطاب میں اس نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا۔

Watch Live Public News