عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں پٹیشن دائر

عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں پٹیشن دائر
کیپشن: عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں پٹیشن دائر

ویب ڈیسک:  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں پٹیشن دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹیشن دائر کرنے والے ن لیگ کے کارکن خرم بٹ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ جیسی معتبر یونیورسٹی کے چانسلر بننے کے اہل نہیں، بانی پی ٹی آئی مالی کرپشن میں ملوث ہیں، انہیں بدعنوانی پر توشہ خانہ کیس میں سزا بھی سنائی جاچکی ہے۔

خرم بٹ کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر آفس میں بدعنوانی کے شواہد بھی جمع کرا دیئے ہیں، القادر ٹرسٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کی تفصیل سے بھی یونیورسٹی حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان ناقابل تردید شواہد کی فراہمی کے بعد اس بات کا امکان نہیں کہ انہیں چانسلر بننے کیلئے انتخاب لڑنے کا موقع دیا جائے گا۔

Watch Live Public News