نئی دہلی فلائٹ میں بم کی اطلاع سے ہلچل مچ گئی، مسافر طیارے کی کھڑکی سے نیچے کود گئے

نئی دہلی فلائٹ میں بم کی اطلاع سے ہلچل مچ گئی، مسافر طیارے کی کھڑکی سے نیچے کود گئے
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک :   بھارت ک دارالحکومت نئی دہلی میں طیارے میں بم کی دھمکی کےبعد مسافروں میں خوف وہراس، ڈر کے مارے طیارے کی کھڑکی سے نیچے کود گئے۔

 انڈیگو ایئر لائن کی ایک پرواز میں منگل کی صبح بم کی دھمکی ملنے کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 یہ فلائٹ دہلی سے وارانسی جا رہی تھی۔ طیارے کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے  پر ایوی ایشن سیکورٹی، ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے معائنے کے بعد کلئیر قرار دیدیا۔

قبل ازیں جب بم کی دھمکی ملنے کے بعد انڈیگو کے عملے نے الرٹ جاری کیا اور مسافروں سے طیارے سے اترنے کی درخواست کی۔ 

توکچھ مسافروں نے ایمرجنسی گیٹ سے اور کچھ نے فلائٹ کے مین گیٹ سے نیچے کودنا شروع کر دیا۔ تمام مسافر محفوظ ہیں۔

ایوی ایشن سیکورٹی آفیسر کے مطابق دہلی وارانسی انڈیگو فلائٹ کے عملے کو ٹیک آف سے قبل طیارے کے ٹوائلٹ میں ایک نوٹ ملا جس پر 'بم' لکھا ہوا تھا۔ اس نوٹ کا نوٹس لیتے ہوئے عملے نے آئی جی آئی ایئرپورٹ انتظامیہ کو آگاہ کیا اور مسافروں کو جہاز سے اتار دیا۔

Watch Live Public News