مظفرآباد میں تحریک انصاف کو بلدیاتی الیکشن میں شکست کا سامنا

مظفرآباد میں تحریک انصاف کو بلدیاتی الیکشن میں شکست کا سامنا
مظفر آباد: آزاد کشمیر میں31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا پہلامرحلہ مکمل ہو گیا ہے کہ جس میں پاکستان مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو مظفرآباد میں شکست ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی 36 میں سےصرف 8 نشستیں ہی جیت سکی البتہ مسلم لیگ ن 12 وارڈز کے ساتھ سر فہرست رہی ہے۔ مظفر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں مظفر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی 7 نشستیں ملی ہیں ،7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں جب کہ 2 سیٹوں پر مسلم کانفرنس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جہلم ویلی ، نیلم اور مظفرآباد کے تین اضلاع کی یونین کونسلز کی 74 میں سے33 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب رہی ہے۔غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن 10 سیٹوں پر کامیاب رہی 5 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ، پیپلز پارٹی 23، اور مسلم کانفرنس 2 نشستیں ہی جیت سکی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔