بل گیٹس خلائی دوڑ میں کیوں شامل نہیں ہوئے؟

بل گیٹس خلائی دوڑ میں کیوں شامل نہیں ہوئے؟

واشگٹن (پبلک نیوز) بل گیٹس نے خلائی دوڑ پر ارب پتی ایلون مسک اور جیف بیزوس پر طنز کر دیا۔ واضح رہے کہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے اسپیس ایکس نے حال ہی میں چار افراد کو تین دن کے لیے مشن پر خلا میں بھیجا تھا۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ارب پتی ایلون مسک، جیف ای بزوس اور دیگر پر خلائی سفر کے جنون کی وجہ سے ان پر طنز کیا۔ گیٹس نے یہ ریمارکس جیمز کورڈن کو انٹرویو کے دوران دیئے۔ بل گیٹس نے معروف شو کے میزبان جیمز کورڈن کو ایک انٹرویو دیا۔ اس انٹریو کا ابھی ایک مختصر کلپ سامنے آیا ہے جس میں میزبان کورڈن نے بل گیٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کم ازکم ایک ارب پتی تو ہے جو اس وقت خلائی جہاز پر سوار ہو کر زمین سے فرار ہونے کی کوشش نہیں کر رہا ۔

یاد رہے کہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی اسپیس ایکس نے حال ہی میں چار افراد کو تین دن کے لیے مشن پر خلا میں بھیجا تھا ، جبکہ بلیو اوریجن کے بانی جیف بیزوس نے جولائی میں خلائی سفر کیا تھا۔ اسی طرح ، ورجن گروپ کے ارب پتی رچرڈ برینسن نے اپنے ورجن گیلیکٹک راکٹ طیارے میں سوار ہوکر نیو میکسیکو کے صحرا سے 50 میل اوپر پرواز کرکے تاریخ رقم کی تھی۔

لیکن دوسرے ارب پتیوں کے برعکس بل گیٹس نے خلائی دوڑ میں شامل ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی ہے۔ مائیکروسافٹ کے بانی سے میزبان کورڈن نے پوچھا "خلاء میں جانا ایسی چیز کیوں ہے جس کے لیے ارب پتی اس وقت جنون میں مبتلا ہیں؟

بل گیٹس کا جواب میں کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا میں ملیریا اور ایچ آئی وی جیسی بیماروں کے تدارک میں مصروف ہوں، میں شاید کاک ٹیل پارٹیوں میں بیماریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے لوگوں کو بور کروں گا۔ آپ جانتے ہیں، ہمارے پاس یہاں زمین پر کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

واضح رہے کہ بل گیٹس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ، اسے ٹویٹر پر 1.3 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔