سپریم کورٹ کی جانب سے نسلا ٹاور نظر ثانی کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عمارت کا کچھ حصہ غیر قانونی زمین پر تعمیر کیا گیا۔ الاٹیز یا مالکان کو حقیقی مالکان کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ تاریخ یہ یاد رکھے گی اسحاق ڈار کی محنت سے پاکستان کا گروتھ ریٹ 5.8 تک پہنچا اور تاریخ یہ بھی یاد رکھے گی ایک نالائق کھلنڈرا آیا تھا جو 5.8 سے ترقی کرتے پاکستان کو زمین کے نیچے لے گیا تھا۔ ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات سمیت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ، نان ٹیکس آمدنی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی، وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کر دی ہے۔ افغانستان میں دنیا بھر کی نظریں وہاں بننے والے نئے سیٹ اپ پر ٹکی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے ایک انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ طالبان کی جانب سے سابق افغان بادشاہ ظاہر شاہ کا آئین عارضی طور پہ نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ پاک فوج خدمت انسانیت میں بھی پیش پیش، ٹانک میں مقامی مریض کے علاج معالجہ کے لیے پاک آرمی کا قابل صد تحسین اقدام، ٹانک میں مقامی لوگ کے لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام۔