جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کےخلاف سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دہشت گردوں کی خفیہ ٹھکانے پر موجودگی کی مخبری پر کارروائی کی گئی۔ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیر لیا، سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 کمانڈرز سمیت 10 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد۔ وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے متعلق بیانات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فواد چودھری اور اعظم سواتی کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔ عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا۔ ایل پی جی کی قیمت میں پورے 20 روپے فی اضافہ کر دیا گیا۔ اسلام آباد اور ملحقہ دیہی علاقوں کے 167 اسکولوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ، اسد عمر کی زیر صدارت سکولوں کی اپگریڈیشن کے حوالے سے اجلاس، چیف ایجوکیشن نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ اپ گریڈیشن میں درپیش مشکلات پر تفصیلی فہرستیں تیار کی جا چکی ہیں۔