مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر

مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر
مکہ مکرمہ کے مشہور گھڑیال برج المعروف کلاک ٹاور پر بجلی کوندنے کے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس منظرکو سعودی فوٹو گرافرعبد العزیز الحربی اور محمد الهذلی نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بجلی کی شاخیں بن رہی ہیں۔ فوٹو گرافرعبد العزیز الحربی کا کہا کہ انہوں نے دیکھا کہ کلاک ٹاور پر مسلسل بجلیاں گر رہی ہیں، جسے وہ اپنے پاس محفوظ کرنے کے لیے الزاہر محلے کی بلند چوٹی پر گئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس سے پہلے بھی اس طرح کے مناظر اپنے پاس محفوظ کرچکے ہیں لیکن ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔