افغانستان میں یکے بعددیگرے دودھماکوں میں کم سے کم نوافرادہلاک اورتیرہ زخمی ہوگئے ہیں۔بلخ صوبے کے دارالحکومت مزارشریف میں ہونے والے ان دھماکوں میں دوالگ الگ گاڑیوں کونشانہ بنایاگیا۔ پولیس سربراہ کے مطابق حملے کے متاثرہ افراد افطاری کے لئے گھروں کوواپس جارہے تھے۔داعش گروپ نے اپنے ٹیلی گرام اکائونٹ پرایک پوسٹ میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔