انجری کا شکار نسیم شاہ اور محمد رضوان بہتر ہونے لگے

انجری کا شکار نسیم شاہ اور محمد رضوان بہتر ہونے لگے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اب پہلے سے اچھا محسوس کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ وکٹ کیپر محمد رضوان کے بھی ٹھیک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ بولنگ اور وکٹ کیپر محمد رضوان کیچ پکڑتے ہوئے تکلیف میں مبتلا نظر آئے۔ نسیم شاہ نے اپنا آخری اوور بھی بمشکل مکمل کروایا اور وہ اوور کے فوری بعد گراونڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی تکلیف زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں، گرمی اور ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے نسیم شاہ اور رضوان کو کریمپس پڑے تاہم اب دونوں کرکٹرز ٹھیک اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ناکامی کے بعد اب پاکستان ٹیم نے دو ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف اپنا دوسرا میچ کھیلنا ہے۔ قومی ٹیم کا آج کوئی ٹریننگ شیڈول نہیں اور کھلاڑی ہوٹل میں آرام کر رہے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کو یقین ہے کہ دونوں کرکٹرز دوسرے میچ میں دستیاب ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔