ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو دھچکا ،کے ایل راہول ٹیم سے باہر

ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو دھچکا ،کے ایل راہول ٹیم سے باہر
ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑھا دھچکا لگا ہے۔کے ایل راہول ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں ۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول ایشیا کپ کے ابتدائی 2 میچز سے باہر ہوئے ہیں۔وہ اس وقت ٹیم کے ہمرا ہ کنڈیشنگ کیمپ میں شریک ہیں لیکن وہ 100 فیصد فٹنس ثابت نہیں کر سکے۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے ایل راہول ٹیم کے ہمراہ سری لنکا جائیں گے۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو شیڈول ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔