چیئرمین جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی  اومان کی عسکری قیادت سے ملاقات

چیئرمین جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی  اومان کی عسکری قیادت سے ملاقات

 (ویب ڈیسک ) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اومان کی عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعاون بشمول تربیت، سلامتی، انسداد دہشت گردی، دفاعی صنعت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اومان کے دورے پر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی  نے اومان کے نائب وزیراعظم برائے دفاعی امور سید شہاب بن طارق بن تیمور ال سعید سے ملاقات کی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے شاہی امور کے وزیر جنرل سلطان بن محمد اور چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل عبد اللہ بن خامس الرئیسی سے ملاقات  کی۔اس کے علاوہ جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے  اومانی افواج کے سربراہوں اور چیئرمین سٹریٹیجک اینڈ ڈیفنس اکیڈمی سے بھی ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ   جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے اومان کی عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعاون بشمول تربیت، سلامتی، انسداد دہشت گردی، دفاعی صنعت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   پاک اومان  عسکری قیادت نے فوجی سطح دو طرفہ تعلقات کے ساتھ گہرے تذویراتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق  کیا۔

اومانی عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔

Watch Live Public News