85 فیصد پاکستانیوں کو بے روز گاری کا خوف ، نئے سروے میں انکشاف

85 فیصد پاکستانیوں کو بے روز گاری کا خوف ، نئے سروے میں انکشاف

(ویب ڈیسک )  نئے سروے کے مطابق   پاکستان میں شرح روزگار تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئی تاہم 85 فیصد افراد کو بے روزگاری کا خوف رہتا ہے۔

اپسوس پاکستان کے حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں شرح روزگار 3 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اس وقت پاکستان میں شرح روزگار 58 فیصد ہے جبکہ گزشتہ سروے میں یہ 50 فیصد تھی۔ 

نئے سروے میں  58 فیصد نے گزشتہ1  سال میں کسی کی نوکری نہ جانے کا کہا ۔ روزگار کھونے والوں کی شرح میں 8 فیصد کمی ہوگئی ہے جو 50 فیصد سے کم ہوکر 42 فیصد پر آگئی ہے۔ 

گزشتہ سروے کی طرح موجودہ سروے میں بھی 15 فیصد پاکستانی روزگار نہ کھونے کے حوالے سے پُراعتماد نظر آئے تاہم  85 فیصد افراد بےروزگاری کے خوف کا اظہار کرتے نظر آئے۔

Watch Live Public News