فلسطین کے حامی ایکٹویسٹس کی غزہ کیلئے عالمی ہڑتال کی کال

فلسطین کے حامی ایکٹویسٹس کی غزہ کیلئے عالمی ہڑتال کی کال
فلسطین کے حامی کارکنوں نے غزہ کے لیے عالمی ہڑتال کی کال دے دی۔ فلسطین کے حامی ایکٹویسٹس سوشل میڈیا پر عربی میں #StrikeForGaza اور #الاضراب_الشامل ہیش ٹیگز استعمال کر رہے ہیں تاکہ فلسطین کی حمایت میں لوگ اپنے کاموں ، اسکولوں، بینکنگ یا خریداری پر نہ جائیں۔ عالمی معیشت کو متاثر کرنے والے فیصلے کا مقصد حکومتوں پر جنگ کا حل تلاش کرنے اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک سرگرم کارکن زارا میگنسن نے کہا کہ "ہم ہڑتالوں کو آخری حربے کے طور پر سمجھتے ہیں جب احتجاج اور مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں اور یہاں تک کہ اس کی دھمکی بھی چیزوں کو ہلا دیتی ہے۔ یہ کام کرے یا نہ کرے، لیکن ہمیں اسے آزمانا ہوگا، آئیے غزہ کے مظلوم لوگوں کے لیے یہ کریں"۔ طارق المندج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ ہم غزہ پر جارحیت کو ختم کرنے کے لیے جامع ہڑتال کی کال دیتے اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔ 29 دسمبر 2023 کو کوئی مالی لین دین نہیں ہوگا اورکوئی شوپنگ نہیں کی جائے گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔