ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور ماڈل صبور علی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ اداکارہ ڈراموں میں جاندار کردار اور ماڈلنگ میں اپنا الگ مقام رکھتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صبور علی سوشل میڈٰیا پر بھی ایکٹو نظر آتی ہیں اور اکثر اپنے چاہنے والوں سے کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ماڈل نے اپنا ایک حالیہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
انتہائی گلیمرس لک دے رہے ان کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رجحان نظر آرہا ہے۔ جہاں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو وہیں صارفین ان کی خوبصورتی کی بھی تعریف کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل فوٹو شوٹ آپ بھی دیکھ سکتے ہیں: