امبانی کی شادی میگا ایونٹ، گلوکارہ ریحانہ بھی جام نگر پہنچ گئیں

امبانی کی شادی میگا ایونٹ، گلوکارہ ریحانہ بھی جام نگر پہنچ گئیں
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:معروف بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی  میں شرکت کے لئے گلوکارہ ریحانہ بھی جام نگر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی  بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس شادی میں شرکت کے لئے معروف لوگ آ رہے ہیں ۔  ایسے ہی گلوکارہ ریحانہ بھی جام نگر پہنچ گئیں ہیں شادی میں شرکت کے لئے۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو ممبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ 

تاہم شادی کے سلسلے میں شادی سے قبل بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جو 1 مارچ سے 3 مارچ تک منعقد ہوں گی۔


بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک جاری رہنے والی تقریبات میں دنیا بھر سے نامور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

Watch Live Public News