اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد ، راولپنڈی اور گردونواح میں زلزلے کے شید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز تک محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 3 تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز افغانستان ، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزکے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، دفتروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔