ویب ڈیسک: قتل چھپانے کیلئے لاکھوں روپے رشوت لینے والا انسپکٹر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے قتل کے مقدمے میں بھاری رشوت لینے والے اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر منصور احمد نے شہری سے 25 لاکھ وصول کیے۔ ملزم نے ندیم حسین نامی شہری سے نیلور کے مقدمے میں 25 لاکھ وصول کیے۔
اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر منصور نے اپنے فرنٹ مین راجہ محمد منیر کے ذریعے رقم وصول کی۔ راجہ محمد منیر پرائیویٹ پرسن ہے اور خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا ہے۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔