حریم شاہ کے ساتھ راڈو گھڑی والا ہاتھ کس کا ہے؟

حریم شاہ کے ساتھ راڈو گھڑی والا ہاتھ کس کا ہے؟

لاہور(ویب ڈیسک) اس وقت حریم شاہ کی شادی سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، ہر کسی کو راڈو گھڑی والے رکن سندھ اسمبلی کی تلاش ہے تاہم ابتک ٹک ٹاک سٹار کے دلہےکے کوئی پتہ نہیں ہے.

حریم شاہ کے دعوے کے بعد اراکین سندھ اسمبلی میں کھلبلی مچ گئی اور ہر کوئی وضاحتیں دیتا ہوا نظر آیا ، سمجھا جا رہا تھا کہ راڈو گھڑی والا شخص ہی حریم شاہ کا دلہا ہو گا تاہم اب اس ہاتھ کی حقیقت اب سامنے آ گئی ہے. اس تصویر سے متعلق کاروباری شخصیت حسن اقبال نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ تصویر انکے ہاتھ کی ہے.

نجی ٹی وی سے گفتگو میں حسن اقبال نامی تاجر نے دعوی کیا ہے کہ وائرل تصویر میں موجود ہاتھ اور اس پر گھڑی اور انگوٹھی سب ان کی ہے جبکہ تصویر میں موجود ہاتھ بھی حریم شاہ کا نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں کہ حریم کو انکی تصویر کیسے مل گئی جبکہ حریم یہ بھی کہہ شکی ہیں کہ اس تصویر کا انکی شادی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے.

اس سے قبل سعید غنی نے حریم شاہ سے شادی سے متعلق خبروں پر وضاحت دیدی. سندھ کے وزیر تعلیم کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے.

انہوں نے مزید کہ االحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں۔ براہ مہربانی بغیر تصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں.

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ، حریم شاہ کے اس دعویٰ کے بعد اراکین سندھ اسمبلی میں کھلبلی مچ گئی تھی ، بعد ازاں کئی صوبائی وزراء کی جانب سے شادی کی خبروں کے بعد تردید سامنے آئی ہے.

نجی ٹی وی سے گفتگو میں حریم شاہ کا یہ بھی کہنا تھا شوہرکراچی میں رہائش پذیر ہیں اور سندھ حکومت میں صوبائی وزیرہیں جبکہ شادی کی تقریب میں2،3صوبائی وزیروں نےبھی شرکت کی.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔