سوناکشی کی شادی کا میلہ گمنام مہمان نے لوٹ لیا ،ویڈیو وائرل

sonakashi and zaheer wedding
کیپشن: sonakashi and zaheer wedding
سورس: google

ویب ڈیسک : ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا کی طوفانی محبت کے بعد شادی کی شاندار تقریب میں میلہ ایک گمنام مہمان نے لوٹ لیا۔

 سونا کشی ظہیر شادی کی وائرل   ویڈیو میں خاص طور پر  درمیانی عمر کےمہمان کو دیکھا جاسکتا ہے جو تقریب کے دوران والہانہ انداز میں رقص کررہا ہے ۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ظہیر اپنے دوست آیوش شرما اور دوسروں کے ساتھ ڈانس فلور پر بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں  تاہم جیسے ہی گانا ’یہ کالی کالی آنکھیں‘ شروع ہوا تو  پس منظر میں  موجود ایک گنجے درمیانی عمر کے مہمان نے اپنے طور پر رقص کرتے ہوئے کچھ ایسے کول اسٹیپس لئے کہ تمام آنکھیں ہی ان پر مرکوز ہوگئیں۔

یادرہے دلہن کے والد شتروگن سنہا کا تعلق بھارتی ریاست بہار سے ہے جو بہار میں پل بڑھ کر جوان ہوئے اور جن کے 2 بیٹے اور بیٹی سوناکشی سنہا بھی بہار میں ہی پیدا ہوئے، جبکہ ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا کی شادی آج سے 4روز قبل 23 جون کو ہوئی تھی جس کے سوشل میڈیا پر آج بھی چرچے ہیں۔

Watch Live Public News