58 برس کے سپرسٹار سلمان خان شادی کیوں نہیں کر رہے؟ والد نے وجہ بتا دی

58 برس کے سپرسٹار سلمان خان شادی کیوں نہیں کر رہے؟ والد نے وجہ بتا دی

ویب ڈیسک: بالی وڈ کے سپرسٹار سلمان خان 58 برس کے ہو جانے کے باوجود ابھی تک غیرشادی شدہ ہیں جس پر بہت سے لوگ حیران ہیں کہ آخر ان کے شادی نہ کرنے کی وجہ کیا ہے، تاہم اس کا جواب اداکار کے بجائے ان کے والد نے دے دیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کی شادی کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں سلیم خان کہہ رہے ہیں کہ ’ سلمان خان جلد شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتے ہیں، تاہم انہیں ڈر ہے کہ شاید شریکِ حیات میں وہ خوبیاں موجود نہ ہوں جو ان کی والدہ میں ہیں۔‘

 ان کے مطابق ’وہ بڑی آسانی سے شادی کر سکتا ہے مگر وہ حوصلہ نہیں کر پا رہا کیونکہ وہ انتہائی سادہ طبیعت کا مالک ہے اور ڈر رہا ہے کہ آیا وہ خاتون اس کی ماں کی طرح گھر اور خاندان کو سنبھال پائیں گی؟‘

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’وہ چاہتا ہے کہ وہ عورت اس کی ماں کی طرح شوہر اور خاندان کے ساتھ جُڑی رہے۔ بچوں کے لیے کھانا بنائے، ان کو سکول جانے کے لیے تیاری اور ہوم ورک میں مدد دے۔‘

ساتھ ہی سلیم خان نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ ’آج کل کے دور میں ایسا ہونا زیادہ آسان نہیں۔‘

چند روز قبل ریڈاٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک غیرشادی شدہ رہنے کے قصوروار وہ خود ہی ہیں۔

اس کی وجہ انہوں کچھ یوں بتائی تھی کہ ’جب پہلی جاتی ہے تو آپ سوچتے ہیں کہ قصور اسی کا ہی ہو گا، دوسری اور تیسری پر بھی یہی خیال آتا ہے مگر چوتھی پر آپ سوچنا شروع کر دیتے ہیں کہ کہیں فالٹ ان میں ہے یا مجھ میں؟‘

Watch Live Public News