پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 29جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 29جون 2021
آئندہ مالی سال کے آغاز سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ مغربی ممالک کا پاکستان پر دباؤڈالنا نامناسب ہے۔ کسی بھی دباؤ کے باوجود چین کے پاکستان سے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فنانس بل کی زبانی منظوری دی گئی تو میں نے خود کھڑے ہو کر مخالفت کی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بجٹ کی منظوری غیر قانونی ہے۔ بجٹ کو کراچی سے لے کر کشمیر تک بے نقاب کریں گے۔پنجاب کے سکولز میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اعلان کیا۔آبی ذخائر میں پانی کی سطح ایک بار پھر کم ہونے لگی۔ ارسانے سندھ اور پنجاب کے پانی کے حصے میں کٹوتی کردی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔