پنجاب میں کووڈ ویکسین کی کمی کا خدشہ

پنجاب میں کووڈ ویکسین کی کمی کا خدشہ

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب میں کورونا سے بچاؤ کی دوسری ڈوز میں کمی کا خدشہ ہے، کورونا سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت ڈیڑھ کروڑ کورونا ویکسین کی کمی کا سامنا ہونے پر پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا۔

پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو کورونا سائنوفارم کی کمی کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔ پنجاب حکومت کو صوبے میں کورونا سے نمٹنے کیلئے ایک کروڑ 54 لاکھ 32ہزار 782 کورونا ڈوز کی کمی کا سامنا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سائنوفارم کہ کمی کی وجہ سے کورونا سے بچاؤ کی دوسری ڈوز میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 8 لاکھ 76 ہزار 591 کورونا ڈوز کی کمی ہے۔

پنجاب حکومت ایک لاکھ 51 ہزار 447 افراد کو کورونا ویکسین دے چکی ہے۔ لاہور میں 85 ہزار 434 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو کورونا سائنوفارم کے حوالے تمام دستاویزات بھی فراہم کر دیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔