شاہد آفریدی نے کہا کہ ’گذشتہ رات پاکستان نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے ، خوشی ہوئی کہ صائم ایوب اور احسان اللہ نے اپنا ٹیلنٹ دکھایا۔‘ واضح رہے کہ پاکستان کے شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ہے اور وہ مینز ٹی ٹوئنٹی میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی جب کہ مجموعی طور پر ساتویں بولر بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل شاہد آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولر تھے۔ شاداب خان نے یہ اعزاز شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سر انجام دیا ہے اور یہ ان کے کیرئیر کا 87 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔Mubarak @76Shadabkhan aap ne mera record tor dia ????
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 28, 2023
You have been a great performer for Pakistan and I wish you more success. Good win for Pakistan last night, glad that Saim and Ihsanullah showed their talent. We need to continue to back our youngsters.
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو مبارکباد دی ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’مبارک شاداب، آپ نے میرا ریکارڈ توڑ دیا، آپ بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں، آپ کی مزید کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔