گورنرسندھ کامران ٹیسوری سحری کےلئے بوٹ بیسن کلفٹن کی فوڈ اسٹریٹ جا پہنچے

گورنرسندھ کامران ٹیسوری سحری کےلئے بوٹ بیسن کلفٹن کی فوڈ اسٹریٹ جا پہنچے
کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےرمضان المبارک کی ساتویں سحری کلفٹن، بوٹ بیسن کی فوڈ اسٹریٹ پر کی ہے ، لوگ گورنر سندھ کو اپنے درمیان پاکر بے حد خوش ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری رمضان المبارک کی ساتویں سحری کے لیے کلفٹن، بوٹ بیسن کی فوڈ اسٹریٹ گئے، وہاں موجود لوگوں نے گورنر سندھ کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام میں جانے کا مقصد ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔کوئی کچھ بھی کہے ،عوام سے رابطہ نہیں توڑوں گا اور ان کے مسائل سے متعلقہ اداروں کو آگاہ بھی کرتا رہوں گا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عوامی گورنر کا لقب دئیے جانے پر میں فخر محسوس کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہائوس میں افطار کا سلسلہ پورے رمضان ہی جاری رہے گا، عہدے ملنے پر عوام سے رابطہ توڑنا مناسب عمل نہیں ہے ۔ عوام سے ملاقات کیلئے روزانہ کسی نہ کسی فوڈ اسٹریٹ پر میں جا رہا ہوں، عوام کے درمیان جاکر حقیقی مسرت کا احساس ہوتا ہے۔فوڈ اسٹریٹ پر موجود عوام کا کہنا تھا کہ گورنر کو اپنے درمیان پاکر ہم بہت خوش ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔