ٹوبہ ٹیک سنگھ: ماریہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ماریہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
کیپشن: Toba Tek Singh: Shocking revelations in Maria's post-mortem report

ویب ڈیسک: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔ جس میں مقتولہ پر بدترین تشدد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ قتل کیس میں ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظرعام پرآگئی۔ پولیس کے مطابق 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب مبینہ طور پر بھائی اور والد نے ماریہ کو قتل کرکے خاموشی سے رات کے وقت تدفین کردی تھی۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتولہ ماریہ کے گلے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ جسم کے کئی حصوں پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔ مقتولہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے فرانزک لیب کو بھجوا دیے گئے۔

یاد رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں آلووال میں قتل ماریہ کو بھائی فیصل اور باپ عبدالستار کے ہاتھوں انسانیت سوز مظالم کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو کے مطابق ملزم نے 3 منٹ تک بہن کے منہ پر تکیہ رکھا۔ کمرے میں باپ اور گھر کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News