جنرل باجوہ کی بات کا انکار کیا تو،،، خواجہ آصف نے بڑا راز فاش کردیا

جنرل باجوہ کی بات کا انکار کیا تو،،، خواجہ آصف نے بڑا راز فاش کردیا
کیپشن: Khawaja Asif
سورس: web desk

ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ نےہمارےساتھ لمبادھوکہ کیا، پہلے ایکسٹنشن کی حمایت کروائی اورپھرکہا نوازشریف کی مذمت کرو۔

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے ہمارےساتھ لمبادھوکہ کیا ہے۔ پہلے ہم سے ایکسٹنشن کی حمایت کروائی اور پھر مجھے کہا نواز شریف کی مذمت کرو تمہارےخلاف مقدمےختم ہوجائیں گے۔

  وزیردفاع کا کہنا تھا کہ جب میں نےانکارکیا تو کہا پتہ ہے اب کیا ہوگا؟اور پھرمیں گرفتارہوگیا۔

یاد رہے اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو پارلیمان میں بلا کر اُن کی جواب طلبی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

انھوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ وہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو پارلیمنٹ کے سامنے طلب کرنے اور اُن کا احتساب کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گے۔

Watch Live Public News